پشاور ( جنگ نیوز) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ضلع چارسدہ میں تجاوزات کے مکمل خاتمے اور دیگر مسائل کے فوری حل کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسین ، ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر ،ٹی ایم او سرمد سعادت اللہ نواز ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ڈائریکٹر پی کے ایچ اے عثمان شنواری اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں فیصلے کے گئے کہ چارسدہ مین بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے مسافر اڈے کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا جس کیلئے ٹی ایم او کو دس دن کے اندر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اس طرح فروٹ اور سبزی منڈیوں کو 45 دنوں میں شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئےزمین مختص کرنے دیگر انتظامات کے ٹی ایم اے و دیگر متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیے گئے اجلاس میں چارسدہ کی اہم شاہراہوں کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا جسکے لئے پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کو ضلع کے اہم مقامات پر گاڑیوں کے وزن ناپنے کیلئے تمام کانٹوں کو فعال کرنے اور 70 ٹن سے زیادہ وزن والی گاڑیوں کو نہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے اس کیساتھ ساتھ چارسدہ اور شب قدرکے مین بازاروں میں قائم بڑی گاڑیوں کی ورکشاپس کوبھی دس دنوں کے اندر باہر منتقل کرنے کے لئے اضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم ایز کو احکامات جاری کردیئے اس کے علاوہ چارسدہ اور شب قدر میں نہروں اور آبی گزرگاہوں کے ارد گرد تجاوزات کے خاتمے کیلئے محکمہ ایریگیشن کو احکامات جاری کر دئیے اجلاس میں چارسدہ اور شب قدر میں اگلے ہفتے سے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ حکمت عملی طے کرلی گئی آپریشن کیلئے ضلعی انتظامیہ،پولیس اورٹی ایم ایز کوتیاری کرنے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ضلع چارسدہ میں تجاوزات کے مکمل خاتمے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے 15 دن بعد دوبارہ کارکردگی اجلاس طلب کیا۔