• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان کی منسوخی پر دباؤ، چیئرمین ای سی بی مستعفی


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر دباؤ کے باعث انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین آئن واٹمور مستعفی ہوگئے۔ 

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئن واٹمور نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان کے عہدے کی مدت پانچ برس تھی جبکہ وہ اس عہدے پر صرف 10 ماہ ہی فائز رہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی وجہ سے آئن واٹمور دباؤ کا شکار تھے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا کہ آئن واٹمور بورڈ آف ڈائریکٹر کی مشاورت کے بعد عہدے سے مستعفی ہوئے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے دورہ پاکستان میچ سے چند منٹ قبل ختم کردیا تھا۔

بعدازاں نیوزی لینڈ کے میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ انہیں پانچ ملکی سیکیورٹی ایجنسی اتحاد "فائیو آئیز" نے تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا کہ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سیکیورٹی اتحاد میں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ شامل ہیں۔ 

بعد ازاں انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کرتے ہوئے اس سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

ای سی بی نے دورے کی منسوخی کی وجہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی ذہنی و جسمانی صحت قرار دیا تھا۔ 

انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد سے انگلش کرکٹ بورڈ اور اس کے چیئرمین آئن واٹمور شدید تنقید کی زد میں تھے۔

تازہ ترین