نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیر11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی ۔
این سی او سی کے اجلاس میں 11 اکتوبر سے اسکول مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیر سے پورے ملک میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا۔