• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف پابندیوں کا قانون ابھی صرف مسودہ ہے، امریکا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ نہ کرنے کے حوالے سے امریکی دفتر خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ ترار نے کہاہے میں پاکستان کیخلاف پابندیوں کا قانون ابھی صرف مسودہ ہے، تعلقات احترام پرمبنی ، پاکستان کیساتھ مشترکہ مفادات کیلئے ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔

یہ کہوں گا کہ شاید اصل سوال یہ نہیں ہے کہ فون کال ہوئی یا نہیں بلکہ اصل سوال ہمارے سامنے یہ ہے کہ اس وقت امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیسے ہیں ؟،ہمارے تعلقات دو طرفہ احترام پر مبنی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھاکہ پاکستان کے خلاف پابندیوں کا قانون ابھی صرف مسودہ ہے اور کئی مسودے ایسے ہوتے ہیں جو کبھی قانون کے طور پر حتمی شکل اختیار نہیں کرتے۔

امریکا پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کیلئے ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

تازہ ترین