• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال میں اسلحہ سمگلنگ سمیت 5ہزار ملزمان گرفتار کئے،پشاور پولیس

پشاور( کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر رواں سال کے دوران اسلحہ سمگلنگ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا اوران کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے اور شہریوں میں تحفظ کے احساس کومزید مضبوط کرنے کی خاطر اسلحہ نمائش میں ملوث افراد کے خلاف بھی خصوصی کریک ڈاون کیا گیاجس کے دوران جدیدخود کار ہتھیار برآمدکئے گئے ہیں جن میں 517 کلاشنکوف، 465 شارٹ گن، 360 رائفل اور ساڑھے کرنے سمیت پانچ لاکھ چالیس ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں، سماج دشمن عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران 63 کالا کوف سمیت 26 عدد ہینڈ گرنیڈز بھی برآمدکئے گئے ہیںاسی طرح پولیس نے تخریبی کارروائی میں استعمال ہونے والے ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ سمیت بارودی مواد بھی برآمد کر کے ناکارہ کیا، کپیٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن کا کہناہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر دیگر اہم اقدامات سمیت اندورن شہر اور نواحی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا جا رہا جس کے دوران سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کونشانہ بنایاجا رہا ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ ڈویژنل سطح پر تمام کرایہ داروںکے کوائف کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے جبکہ اسی طرح مختلف جرائم میں ملوث افراد کوبھی قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے خصوصی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس میں کامیابی مل رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کی خاطر دیگر کارروائیوں سمیت اسلحہ نمائش کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس کوعوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے تاہم تمام ڈویژنل ایس پیزکو سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگیاس ضمن میں سی سی پی او کے دفتر سے خصوصی اعداد و شمار جاری کئے گئے جس کے تحت رواں سال کے دوران پانچ ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جدیدخود کار ہتھیار برآمدکئے گئے ہیں جن میں 517 کلاشنکوف، 465 شارٹ گن، 360 رائفل، ساڑھے پانچ ہزار سے زائدپستول ،پانچ لاکھ چالیس ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس، 63 کالا کوف ،26 عدد ہینڈ گرنیڈز شامل ہیں،اسی طرح تخریب کاری میں استعمال ہونے والے ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ سمیت بارودی مواد بھی برآمد کر کے ناکارہ بنائے گئے ہیں
تازہ ترین