کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سول ہسپتال کوئٹہ میں ہرنائی میں زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ کوئٹہ آنے والے لواحقین کے لیے بھی کھانے پینے اور رہائش کیلئے ٹینٹ بستر اور ضروری سہولیات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اختر نے ہرنائی اور گردونواح سے سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں ریفر کئے گئے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کے ساتھ متاثرین کی دیکھ بھال اور تیمار داری کے لئے آئے افراد کی رہائش اور کھانے پینے کے لئے خصوصی انتظام پر کام شروع کردیا ہے ان افراد کے لئے معیاری کھانے کے ساتھ صاف ستھرے بستر کمبل اور ضروری سہولیات فراہم کی جاررہی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہرنائی میں زلزلہ سے زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کے ساتھ ان کے ساتھ آئے اٹینڈنٹس کے لئے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مناسب رہائش و کھانے پینے کے انتظامات قابل ستائش ہیں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ایم ایس سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین زلزلہ کی تیمارداروں کی خدمت انسانیت کی خدمت ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور جس قدر ہوسکا ان کی معاونت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔