• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں مزید 48 افراد ڈینگی وائرس کا شکار


محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 48 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے اور رواں سال اس وائرس سے اب تک 6 لوگ انتقال کر چکے ہیں۔

حکام محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ایک دن میں کراچی کے 20 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے،21 افراد مٹیاری، 6 حیدر آباد اور 1 شخص سکھر میں اس وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

محکمۂ صحت کے حکام نے بتایا کہ رواں ماہ اب تک 278 مرد و خواتین ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ کراچی اور مٹیاری میں سب سے زیادہ ڈینگی کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

تازہ ترین