• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی گرفتاری کے بعد سُہانا کی پہلی پوسٹ

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا خان نے اپنے بڑے بھائی آریان خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی ہے۔

سُہانا خان کی یہ پوسٹ اپنی والدہ گوری خان کی سالگرہ کے حوالے سے ہے۔

 سُہانا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنے والدین کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر بےرنگ یعنی ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے جبکہ اس تصویر میں شاہ رخ خان اور گوری کی جوڑی بےحد خوبصورت لگ رہی ہے۔

سُہانا خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی والدہ سے مخاطب ہوکر لکھا ’ماں! سالگرہ مبارک ہو۔‘

اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

سُہانا خان نے صرف 4 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں گوری خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔

این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔

تاہم تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کر لیا تھا۔

تازہ ترین