چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے کروز شپ پر ایک پارٹی میں چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا گیا تھا۔
منشیات پرآمدگی کیس میں گرفتار ہونے کے بعد سے آریان خان خبروں کی زینت بن گئے ہیں اور اس کیس میں تفتیش کے دوران ان کے بارے میں کئی ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جو پہلے کسی کو معلوم نہیں تھیں۔
یہاں آریان سے متعلق چند حقائق پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں جن کے بارے میں آپ شاید پہلے نہ جانتے ہوں۔
واضح رہے کہ آریان خان نے دوران تفتیش بھی اپنی زندگی کے بارے میں حیران کُن انکشافات کیے ہیں کہ وہ پچھلے چار سال سے منشیات لینے کے عادی ہیں۔
اس کے علاوہ آریان نے یہ بھی بتایا کہ والد شاہ رخ خان سے ملاقات کے لیے انہیں والد کی سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں۔