• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا مقصد جاوید اقبال کو تاحیات چیئرمین نیب بنانا ہے، سعید غنی


وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جاوید اقبال کو تاحیات چیرمین نیب بنانا چاہتے ہیں، چیئرمین نیب کو ایسی توسیع دی گئی جس کی مدت نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے تین سالوں میں اپنے کرپٹ اے ٹی ایم کو چھاؤں میں رکھا، اب پنڈورا پیپرز کے بعد دوبارہ ان اے ٹی ایم کو اپنی چھاؤں میں لے لیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے 10 وارڈز میں سے 4 پر پیپلز پارٹی جیتی تھی، یقین ہے سی بی سی کا نائب صدر پیپلز پارٹی کا ہوگا، تین کنٹونمٹ بورڈز میں پیپلز پارٹی اکثریت میں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت شوگر اور گندم کی رپورٹ پر کارروائی کیوں نہیں کرتی، پنجاب میں گندم کا بحران ہے مگر سندھ میں نہیں ہے۔

 سعید غنی نے کہا کہ یہ الزام لگارہے ہیں سندھ گندم ریلیز نہیں کررہا، پنجاب تو گندم ریلیز کررہا ہے۔

تازہ ترین