• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر بیراج کی متبادل تعمیر کیلئے فزیبلٹی اسٹڈی کرانے پر اتفاق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ اور عالمی بینک کے درمیان سکھر بیراج کی متبادل تعمیر کیلئے فزیبلٹی اسٹڈی کرانے پر اتفاق ، عالمی بینک سندھ حکومت کو منصوبے کے پی سی ون کی تیاری کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرے گا ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجی بن ہاسین کے ساتھ ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی بینک پر زور دیا ہے کہ وہ 89 سالہ پرانے سکھر بیراج کے متبادل بیراج کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی اسٹڈی کرانے میں ٹیکنیکل مدد فراہم کرے۔ یہ فزیبلٹی اسٹڈی کمپوننٹ ورلڈ بینک کے زیر اہتمام سندھ بیراج امپروومنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے اور ہم سنجیدگی سے نئے بیراج اور پرانے سکھر بیراج کے متبادل پر غور کر رہے ہیں جو صوبے کی زرعی معیشت کی لائف لائن ہے۔

تازہ ترین