ملتان،وہاڑی ،ٹھٹھہ صادق آباد (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ، نامہ نگار)مطیع الرحمان کی پھانسی کیخلاف احتجاج جاری،ٹھٹھہ صادق آباد میں غائبانہ نمازجنازہ ادا کیا گیا،پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فدا الرحمنٰ درخواستی نے پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت پاکستان دشمنی میں بھارت سے بھی سبقت لے گئی ہے اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ بنگلہ دیش کو سبق سکھانے کے لئے اس کا مکمل بائیکاٹ کریں اور ترکی کی طرح جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے اپنے اپنے سفراء کو واپس بلوائیں ،جمعیت اہلحدیث کے ضلعی رہنما حافظ محمد بلال ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاموشی معنی خیز اور قابل مذمت ہے، ان خیالات کا ظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد میں بعد نمازجمعہ جماعت اسلامی،تحریک احیائے اسلام،انجمن تاجران،جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام سید فیض عباس قمر،ہارون الرشید نظامی،،ارشد جاوید،رانا عمران،شیخ فاروق،فاروق نظامی کی زیر قیادت احتجاج کیا گیا۔