• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)سٹی یونیورسٹی پشاور میں گزشتہ روز منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین ایڈیک کے چیئرمین ملک رؤف اعوان، بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد یونس، ڈاکٹر محمد شہزاد، ماہر نفسیات ڈاکٹر اسرار، کمپین منیجر کوثر جبین اور دیگرسیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر ملک رؤف اعوان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیمینار کا انعقادمنشیات کے نقصانات سے آگاہی کی ایک کڑی ہے ۔ بدقسمتی سے نوجوان نسل روز بروز اس لعنت میں پڑتی جا رہی ہے ۔انہوں سے طلباء کو منشیات سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا اور سٹی یونیورسٹی کے وہ طلباء جو اس لعنت میں مبتلاء ہیں انکا مفت علاج کرنے وعدہ کیا ۔انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ صحت کارڈ میں منشیات کے عادی مریضوں کے لیے بھی کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ جو افرا د اس لعنت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں انکو مفت سہولت میسر ہو سکے۔اس موقع پر سٹی یونیورسٹی کے طلباء کی کمیٹی بھی بنائی گئی جو آگاہی مہم شروع کرے گی ۔
تازہ ترین