لاہور(خبرایجنسی)گورنر ہائوس پنجاب میں کرکٹ ٹاکرا،اپوزیشن کی فتح پر تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا، بیسٹ آف تھری میں حکومتی ٹیم کو شکست ، امریکی قونصل جنرل نے اپوزیشن و حکومت کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو گورنر ہاؤس پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ ہوا، کرکٹ ٹاکرے کے بیسٹ آف تھری میں حکومتی ٹیم شکست سے دو چار ہوگئی۔پہلے دونوں میچوں میں بھی حکومتی ٹیم کو شکست ہوئی تھی، اس طرح اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کرلی،اس موقع پر حکومتی ٹیم کے کپتان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے حسن مرتضیٰ کے کہنے پرجئے بھٹو کا نعرہ بھی لگایا۔