• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ایران کے تجارتی وفد کا دورہ کابل

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)ایران کا ایک تجارتی وفد افغان عبوری حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے کابل کا دورہ کر رہا ہے جس کا مقصد افغان حکومت کیساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے،افغان تاجروں کے مطابق افغانستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور حالیہ مذاکرات میں بھی اس بات پر غور کیا گیا کہ کس طرح برآمدات اور ٹرانزٹ کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین