• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف، زرداری اور گیلانی کیخلاف 10 برس پرانی کیسوں کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدامیر بھٹی نے سابق صدر پرویز مشرف، سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف دس سال پرانے کیسوںمیں 3 رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 13 اکتوبر کو کیسز کی سماعت شروع کریگا، تین رکنی بینچ میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کے باعث بینچ تحلیل ہوگیا تھا۔

تازہ ترین