• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال کا باغی ارکان کے سامنے جھکنے سے انکار

اسلا م آباد ( طارق بٹ ) بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال عالیا نی کو آزمائش کا سامنا ہے ۔ صوبے میں تبدیلی کا چلینج انہیں اپوزیشن نہیں بلکہ خود پارٹی اپنی پارٹی کی جانب سے ہے۔ 

عموماً اپوزیشن ہی حکمراں جماعت کے ناراض ارکان کو ساتھ ملا کر وزیر اعلیٰ یا وزیراعظم کو اقتدار سے نکال باہر کرتی ہے۔ لیکن بلوچستان میں صورتحال اس کے اُلٹ ہے ۔ 

جہاں اپوزیشن باہر بیٹھے اُبھرتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس نے مشکل میں پڑے وزیراعلیٰ کی کوئی مدد کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 

کچھ عرصہ قبل جام کمال کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کے عدم اعتماد کو نا کامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا ۔ اس وقت بلوچستان کے ارکان اسمبلی نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔

تازہ ترین