• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے: صدر تائیوان

تائیوان کی صدر سائی انگ وین کا کہنا ہے کہ تائیوان چین کے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا، اپنے جمہوری طرزِ زندگی کا دفاع کرے گا۔

تائیوان کے قومی دن کے موقع پر تائیوان کی صدر سائی انگ وین کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تائیوان کو چین کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چین سے اچھے تعلقات کی امید رکھتے ہیں لیکن کوئی اس ابہام میں نہ رہے کہ تائیوانی عوام کسی دباؤ کے آگے جھک جائیں گے۔

گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ نے ایک بیان میں تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد ہونے کی بات کی تھی۔

واضح رہے کہ چین میں 1949ء کی خانہ جنگی کے بعد تائیوان خودمختار علاقے کی حیثیت اختیار کر گیا تھا جبکہ چین تائیوان پر اپنے ملک کا خود مختار حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

تازہ ترین