گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہرکی مصروف سڑکوں پر قبضہ مافیا کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے لگا ،ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ ، مسلم روڈ ، نوشہرہ روڈ ، حافظ آباد روڈ ، کچا فتومنڈ روڈ اور جناح روڈ پر پتھارے داروں اور دکانداروں کے فٹ پاتھوں اور سڑک پر قبضے کی وجہ سے سڑکیں سکڑ گئی جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ،ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ بار بار عوام کے احتجاج کے باوجود سڑکیں اور فٹ پاتھ بازیاب نہ کراو سکیں،ٹریفک پولیس کے ترجمان مرزا عمر کا کہنا ہے کہ تجاوزات ختم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کئے جارہے ہیں اور رمضان المبارک سے پہلے ہی تجاوزات ختم کر کے سڑکیں کشادہ کر دی جائیں گی۔