کراچی (جنگ نیوز ) ”لکس اسٹائل ایوارڈز“ کی 20 ویں رنگا رنگ تقریب میں ”جیوٹی وی“ کے ڈرامہ سیریل ”الف“ کیلئے عمیرہ احمد کو بہترین رائٹر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ جیو ٹی وی کے ایک اور ڈرامہ سیریل ”دیوانگی“ کے مرکزی کردار ”دانش تیمور“ بہترین اداکار (ویورز چوائس) قرار پائے۔ بہترین او ایس ٹی کیلئے راحت فتح علی خان نے ایوارڈ اپنے نام کیا۔ لکس کی اسپاٹ لائٹ وومن حسینہ معین قرار پائیں۔ معروف گلوکارہ فریدہ خانم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یونی لیور کے چیئرمین کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ لائف ٹائم اچیومنٹ (فیشن)کا ایوارڈ بنٹو کاظمی کے نام رہا۔ بہترین ماڈل میل کا ایوارڈ سچل افضل اور فی میل کا مشک کلیم نے حاصل کیا۔