• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے، بختاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ماموں بننے کی خوشخبری سنادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کی۔

بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت کے بعد پی پی چیئرمین ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہے۔

پی پی چیئرمین نے آفیشلی ماموں بننے کی خبر کے ساتھ اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کا ٹوئٹ بھی شیئر کیا، جس میں بیٹے کی ولادت کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ کے ہاں پہلے بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ دل کی 3 ایموجیز بھی شیئر کیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ اپنے شوہر محمود چوہدری کو دل اور دعا کے ایموجی کے ساتھ والد بننے کی خبردی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں۔

بختاور اور بلاول بھٹو کی طرح آصفہ بھٹو زرداری نے اس خبر کو شیئر کیا اور بتایا کہ میں آفیشلی خالہ بن گئی ہوں۔

تازہ ترین