وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ ایکشن ہوگا تو چیخ و پکار ہمارے والے بھی کریں گے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں ارباب غلام رحیم نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے قریبی جہانگیر ترین کو بھی رعایت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نیب خراب نہیں، وہ اچھا کام کر رہے ہیں، جہانگیر ترین قریبی تھے، اُن کو بھی رعایت نہیں دی گئی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پنڈورا پیپرز میں وفاقی وزرا کے نام ہیں تو عمران خان معاملے کو ضرور دیکھیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ خراب ہے اس لیے حکومت میں کرپشن ہوتی ہے، ایکشن ہوگا تو چیخ و پکار تو ہمارے والے بھی کریں گے۔