مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے جواب دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں وفاقی وزیر فرخ حبیب، پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو اور محسن شاہنواز رانجھا نے شرکت کی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کی طرف سے انتہائی غیر ذمے دارانہ بیانات آئے تو عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ کی طاقت سے جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، ہم اپنے تجربات سے پی ٹی آئی کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
محسن شاہنواز رانجھا نے مزید کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور ن لیگی صدر شہباز شریف کے درمیان ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کی اپنی حکمت عملی ہے اور ہماری اپنی ہے، پی پی چیئرمین ہماری حکمت عملی پر اعتراض کرسکتے ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ افغانستان کا مسئلہ اس وقت انتہائی اہم ہے۔