• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بیٹے کی ماں، زرداری نانا، بلاول ماموں، آصفہ خالہ بن گئیں


کراچی (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو ماں بن گئی ہیں، انکے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ آصف علی زرداری نانا، بلاول بھٹو ماموں اور آصفہ بھٹو خالہ بن گئیں۔بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ انکے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

ان کے بھائی بلاول اور ہمشیرہ آصفہ نے خوشی کے اس موقع پر انھیں ڈھیروں دعائیں اور پیار بھرے پیغامات بھیجے ہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ماموں بننے کی خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سنائی ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کی۔ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت کے بعد پی پی چیئرمین ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔پی پی چیئرمین نے ماموں بننے کی خبر کے ساتھ اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کا ٹوئٹ بھی شیئر کیا، جس میں بیٹے کی ولادت کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ 

بختاور نے اللّٰہ کا شکر ادا کیاہے کہ انہیں اولاد جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کہاں ہوئی اور اب والدہ و بچہ کیسے ہیں، تاہم بتایا گیا کہ ننھے مہمان کی آمد 10 اکتوبر کو ہوئی۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر کہا کہ ماموں بن گیاہوں۔ 

اسکے علاوہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی کہاکہ خالہ بن گئی اور اس پر اللّٰہ کے شکر گزار ہیں۔ 

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہائوس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ 

بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی۔ ماموں بننے کی خبرملنے کے بعد بلاول بھٹوزرداری گزشتہ روز دورہ لاڑکانہ مختصرکرکے دبئی روانہ ہوگئے تھے۔

تازہ ترین