• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک


امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور تقریباً مزید دو افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ سے دو مکانات اور متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے، دو انجن والا طیارہ سان ڈیگو کے مضافات میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

امریکی یونائیٹڈ پارسل سروس نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں ان کا ملازم بھی ہلاک ہوا ہے۔

کمپنی نے ملازم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملازم کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ہے۔

یوما ریجنل میڈیکل سینٹر کے چیف آفیسر کے مطابق اس حادثے میں ان کا ڈاکٹر سوگاٹا(Sugata) بھی ہلاک ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید