• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 7 افراد ہلاک

برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں موجود تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں طیارہ ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈ بعد جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے میں بزنس ٹائیکون اپنی بیوی اور 3 بچوں سمیت سوار تھے۔

طیارے میں 2 پائلٹ بھی موجود تھے، تحقیقاتی حکام حادثے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین