• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کے ’اسٹائل‘ کی معترف

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز  کے پارٹی اجلاس میں شرکت کے دوران زیب تن خوبصورت لباس سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی حالیہ ایک تصویر شیئر کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی اُن کی شخصیت سے متاثر ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کے لباس جیسے ہی جوتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا کہ پہلے کپڑے آئے ہوں گے یا جوتے۔

رہنما پی پی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ جو بھی ہو لیکن یہ ہے بہت متاثر کُن۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’سواگ‘ کا اضافہ بھی کیا۔

اس سے قبل جنید صفدر کی وائرل گلوکاری کی ویڈیو پر بھی ردعمل دیتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے انہیں ’اسٹار‘ قرار دیا تھا۔

تازہ ترین