• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس: صدر کے اقتدار پر مکمل قبضے کیخلاف مظاہرہ

تیونس میں صدر کے اقتدار پر مکمل قبضے کیخلاف ہزاروں افراد کے مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق احتجاج کے شرکاء نے سرکاری عمارت کی طرف جانے کی کوشش کی، سیکیورٹی اہلکاروں اور شرکاء کے درمیان تصادام ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

احتجاج میں شامل ایک فرد نے کہا ہے کہ ہم صدر کے اقتدار پر ہونے والے قبضے کو قبول نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ تیونس کے صدر نے پارلیمان کو معطل اور وزیر اعظم کو برطرف کر کے سارے اختیارات اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔

تازہ ترین