• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس، حکومت برطرف کرنے پر صدر کیخلاف ہزاروں عوام سراپا احتجاج

کراچی (نیوزڈیسک )شمالی افریقہ کے ملک تیونس میں تقریباً 3ہزار افراد نے صدر قیس سعید کے جولائی میں حکومت کے اختیارات پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مظاہرین نے اتوار کو احتجاج کیا اور ’عوام بغاوت کاخاتمہ چاہتے ہیں‘ کے نعرے لگائے۔مظاہرین تیونس کے وسط میں حبیب بورگیبا ایونیو کے قریب موجود تھے، جو اُن مظاہروں کا مرکزہے جن سے 14جنوری 2011میں سابق صدر زین العابدین بن علی کی حکمرانی ختم کی گئی تھی۔اس بحران نے ان جمہوری فوائد کو خطرے میں ڈال دیا ہے جو تیونس کے باشندوں نے2011کے انقلاب سے حاصل کیے تھے، جس نے ’عرب بہار‘ کے مظاہروں کو جنم دیا تھا۔اس کے علاوہ، بحران نے عوامی مالیات کے لیے فوری خطروں سے نمٹنے کی کوششوں کو سست کردیا ہے، جس سے سرمایہ کار پریشانی کا شکار ہیں۔

تازہ ترین