• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے سوشل میڈیا پر اپنے لیے غیر اخلاقی اور نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو وارننگ دے دی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اگر کسی نے میری ٹیم یا میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تو اسے میں بلاک کردوں گا۔

میکس ویل نے آر سی بی کے حقیقی مداحوں کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا  اور نفرت پھیلانے والوں کو خبردار کیا کہ اگر ٹرولنگ بند نہ ہوئی تو وہ ایسے لوگوں کو فوری طور پر بلاک کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشہ روز  آئی پی ایل 2021 میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو ایلیمینیٹر میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی اور اس طرح ویرات کوہلی کی ٹیم  آر سی بی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے آر سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس کے جواب میں آسٹریلوی کرکٹر اور آر سی بی کے کھلاڑی نے مداحوں کو نازیبا زبان استعمال کرنے سے روکا ہے۔

تازہ ترین