• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ کی ایمی ہنٹر نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

آئرلینڈ کی 16 سالہ ایمی ہنٹر نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی کم عمرترین کھلاڑی بن گئیں۔

زمبابوے کیخلاف اپنے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایمی ہنٹر نے 121رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ نے میچ میں تین وکٹ پر 312 رنز بنائے، جس میں ایمی 121 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، جواب میں ہوم ٹیم آٹھ وکٹ پر 227 رنز بنا سکی، اور یوں آئرلینڈ نے میچ 85 رنز سے جیت لیا، ایمی ہنٹر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کم عمری میں سنچری بنانے کا ریکارڈ بھارت کی متھالی راج پاس تھا۔

تازہ ترین