• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حافظ حمدﷲ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمدﷲ نے 12 اکتوبر 1999کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن ڈکٹیٹر مشرف نے منتخب وزیراعظم اور منتخب پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیا تھا۔

حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ ملک میں مارشل لاء نافذ کر کے آئین کو معطل کیا گیا جس کی وجہ سے آئینی اور انسانی حقوق معطل ہوگئے، اسی دن ایک منتخب وزیراعظم کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر اسے جیل میں پابند سلاسل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بیک وقت پارلیمنٹ، منتخب حکومت، آئین اور عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی، جس ڈکٹیٹر نے کیا اس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سیٹھ وقار کا فیصلہ موجود ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر یاد کیا اور منایا جائے گا، ڈکٹیٹر مشرف نے میڈیا کی آزادی سلب کی اور نیب جیسے انتقامی ادارے کو جنم دیا۔

تازہ ترین