• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبیرپختونخوا اور پنجاب سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی نامزدگی، جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب

پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ممبران تقرری کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ 

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس 14 اکتوبر کو شام 5 بجے ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کریں گی۔

مذکورہ اجلاس میں خیبر پختونخوا اور پنجاب سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی نامزدگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر شریک ہوں گے۔

اس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی اور سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی بھی کمیٹی اجلاس میں حکومتی نمائندگی کریں گے۔ 

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے رانا ثنا اللّٰہ، شزا فاطمہ، راجہ پرویز اشرف اجلاس میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہدہ اختر علی اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو بھی اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ارکان 25 جولائی کو ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

تازہ ترین