• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر نے سالگرہ کے موقع پر خصوصی ویڈیو شیئر کر دی

پاکستانی خوبرو اداکارہ، و گلوکارہ و میزبان عائشہ عمر 40 سال کی ہو گئیں ہیں، عائشہ عمر کی سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت زیر گردش ہیں۔

عائشہ عمر نے گزشتہ روز اپنی 40 ویں سالگرہ منائی، عائشہ عمر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹا گرام پر ایک اپنی سالگرہ کے موقع پر خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔


3 منٹ 36 سیکنڈ پر مبنی اس ویڈیو میں عائشہ عمر نے اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے کیریئر اور زندگی میں آنے والے اہم ترین افراد کا شکریہ ادا کیا ہے خواتین کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

انسٹا گرام پر 4.6 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ کو مداحوں و انڈسٹری کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے جسے وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کر رہی ہیں۔


عائشہ عمر کے متعدد دوستوں اور سوشل پیجز کی جانب سے بھی عائشہ عمر کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین