• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناراض اراکین کو منالیں گے، ترجمان حکومت بلوچستان


ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ انشا اللّٰہ ناراض اراکین کو منالیں گے۔

لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ اراکین کو تحفظات تھے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ان کو وقت نہیں دیتے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ 14 ناراض اراکین کے ساتھ پی ٹی آئی کا ایک رکن بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر بلوچستان ظہور آغا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف ناراض ارکان کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی۔

تازہ ترین