ایون فیلڈ ریفرنس کیس پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں تو وہاں پولیس نے نون لیگی ایم پی ایز کو جانے سے روک دیا۔
مسلم لیگ نون کے کارکن ریلی کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما عظمٰی بخاری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کی، حنا پرویز بٹ بھی ریلی میں شریک تھیں۔
رہ نما نون لیگ کھیل داس نے کہا کہ ایم این اے علی گوہر اور مجھے ہائیکورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے، مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ آتے ہیں۔