• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس شو ’سکویڈ گیم‘لوگوں کی کورین زبان سیکھنے میں دلچسپی کی وجہ ہے؟

نیٹ فلکس کے ہٹ کورین شو  ’سکویڈ گیم‘ کے ریلیز ہونے کے بعد سے لوگوں کی کورین زبان سیکھنے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹرنگ سروسز کا کہنا ہے کہ انٹرٹینمنٹ سے لیکر بیوٹی پراڈکٹس تک، دنیا بھر میں جنوبی کوریا کی ثقافت کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔

زبان سیکھانے والی ایک امریکی ویب سائٹ ڈولنگو کی ایک رپورٹ کے مطابق ’سکویڈ گیم‘ کے پریمیئر کے صرف دو ہفتوں کے بعد برطانیہ میں کورین زبان سیکھنے کے لیے سائن اپ کرنے والے نئے صارفین کی تعداد میں 76 فیصد اور امریکا میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ڈولنگو کے ترجمان سیم ڈالسیمرکا کہنا ہے کہ ’زبان اور ثقافت ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں، پاپ کلچر اور میڈیا پر جو کچھ دِکھایا جاتا ہے وہ اکثر زبان اور زبان سیکھنے کے رجحانات پر اثر انداز ہوتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’کورین موسیقی، فلم اور ٹیلی ویژن کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کورین زبان سیکھنے کی مانگ میں اضافہ کر رہی ہے۔‘

اس کے علاوہ اس ہفتے آکسفورڈ انگلش ڈکشنری نے بھی اپنے نئے ایڈیشن میں 26 نئے الفاظ کا اضافہ کیا ہے جوکہ کورین زبان کے ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدرمون جے ان کی جانب سے آکسفورڈ انگلش ڈکشنری 26 نئے کورین زبان کے الفاظ کے اضافے پر ادارے کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کوریا فاؤنڈیشن فار انٹرنیشنل کلچرل ایکسچینج کے مطابق دنیا بھر میں تقریباََ 77 ملین کورین بولنے والے لوگ موجود ہیں۔

تازہ ترین