• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا ہاکی لیگ: ٹرائبل لائنز، بنوں پینتھرز اور مالاکنڈ ٹائیگرز نے اپنے میچز جیت لیے

پشاور میں جاری خیبرپختونخوا ہاکی سپر لیگ میں ٹرائبل لائنز، بنوں پینتھرز اور مالاکنڈ ٹائیگرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

خیبرپختونخوا ہاکی سپر لیگ کے لیگ مرحلے کے میچز پشاور میں مکمل ہوگئے۔

آخری روز بنوں پینتھرز نے مردان بیئرز کے خلاف 6 گول داغ دیے، مردان کی ٹیم صرف ایک گول کرسکی۔

دوسرے میچ میں ٹرائبل لائنز نے ہزارہ واریئرز کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

مالاکنڈ ٹائیگرز اور ڈی آئی خان اسٹالینز کے درمیان کھیلا گیا تیسرا میچ مالاکنڈ ٹائیگرز نے 4،2 سے جیت لیا۔

ایونٹ میں کل سے آخری مرحلے کے میچز کھیلے جائیں گے، سپر لیگ کا فائنل جمعے کو ہوگا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر فائنل بھی براہ راست نشرکرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید