• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان میں مثبت پیشرفت

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بورڈز کے درمیان شیڈول کے حوالے سے حتمی بات چیت جاری ہے۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز کے درمیان ویمن ٹیموں کی سیریز کے لئے بات چیت کا سلسلہ جاری تھا لیکن موجودہ حالات میں تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیموں کی سیریز کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے اور حتمی شیڈول کے حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔

جس کے مطابق ون ڈے سیریز کے 3 میچز 8, 11 اور 13 نومبر کو کراچی میں کرانے کی تجویز ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر 3 روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی۔

سیریز کے لئے پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں لگنے کا امکان ہے۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمن ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے زمبابوے جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے بھی پر امید ہے جس کو دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

تازہ ترین