• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کو کوبرا سے ڈسوا کر قتل کرنیوالے شخص کو 2 بار عمر قید

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک شخص کو اپنی بیوی کو کوبرا سے ڈسوا کر اس کا قتل کرنے کے جرم میں دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔سورج کمار کو گزشتہ سال اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان کی بیوی اُتھرا کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہوگئی تھی۔اُتھرا کے گھر والوں نے شکایت کی تھی کہ سورج ان کی بیٹی کو جہیز کے لیے پریشان کرتا تھا اس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی تھی۔25 سالہ اُتھرا گذشتہ سال مئی میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید