• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار علی شالوانی کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد، ارم بخاری ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ تعینات

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21کے افسر افتخار علی شالوانی کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں ۔افتخار علی شالوانی او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تھے۔ مسزارم بخاری کوڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گریڈ 21 کی افسر ارم بخاری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر تھیں۔ پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کےگریڈ 20(ایکٹنگ چارج) کے افسر محمد عثمان معظم کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں ۔عثمان معظم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔وزارت منصو بہ بندی و ترقیات کی گریڈ19 کی افسر ( ڈپٹی چیف ) ڈاکٹر نائلہ جبین کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پرنیشنل سکول آ ف پبلک پا لیسی میں تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے ذ یلی ادارے آ رمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ر ہبلی ٹیشن میڈ یسن کی چیف سائیکا لو جسٹ ( گریڈ انیس ) کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ایف پی ایس سی میں سینیئر سا ئیکا لو جسٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ۔

تازہ ترین