اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیر دفاع پرویز خٹک سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے اسلام آ باد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں قائم مقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی ظہور بلیدی، عبدالقدوس بزنجو، منظور کاکڑ و دیگر شریک تھے ۔ وزیر دفاع نے بلوچستان میں جاری صورتحال پر افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنے کی درخواست کی ۔ ناراض ارکان نےجام کمال کے استعفی کے بغیر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ در یں اثنا ء وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔