• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا 16اکتوبر کاجلسہ، مریم نواز، نواز شریف کی ہدایت پر شرکت کریں گی

لاہور( نمائندہ جنگ)پی ڈی ایم کے 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں محمد شہباز شریف کی بجائے مریم نواز شرکت کریں گی ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز ،نواز شریف کے کہنے پر فیصل آباد پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گی ۔مریم نواز جاتی عمرہ سے ریلی کی شکل میں فیصل آباد جائیں گئیں۔ لاہور سے رہنمائوں کو ریلی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لانے کی ہدایت جاری کردی گئیپی ڈی ایم کے فیصل آباد کے جلسے میں مولانا فضل الرحمن ،مریم نواز ،علامہ ساجد میر اورمحمود اچکزئی خطاب کریں گے۔

تازہ ترین