• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے مریم نواز کو میڈیا سے بات کرنے سے روکدیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) پولیس نے مریم نواز کو میڈیا سے بات کرنے سے روکدیا۔ بدھ کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس پر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں جسکے بعد پولیس نے مریم نواز کو میڈیا سے زیادہ بات کرنے سے روکدیا۔ عدالت کے باہر مریم کا کہنا تھا کہ سوال آپ لوگ کرتے ہیں نیب مجھے چارج شیٹ کرتا ہے، دیکھنا چاہتی ہوں نیب میں میرا ہمدرد کون ہے۔ غیر رسمی گفتگو میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نیب عدالت سے درخواست کرتا ہے کہ میری ضمانت منسوخ کریں، ضمانت منسوخی درخواست کامعاملہ عدالت طے کریگی۔

تازہ ترین