• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے ماں اوردوبیٹوں سمیت 10لڑکیاں اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں اوردوبیٹوں سمیت 10لڑکیوں کواغواءکرلیاگیا۔تھانہ سول لائن کوشکیلہ بی بی نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ر) بی بی عمر 19 سال اچانک غائب ہوگئی،تھانہ ائرپورٹ کو سید محسن رضا ہاشمی نے بتایاکہ یقین ہے کہ اس کی15 سالہ بہن (ش) کو ہارون نے اغواء کیا ہے جو جاتے وقت گھر سے 50ہزار روپے اور زیورات بھی ساتھ لے گئی۔تھانہ ٹیکسلاکو ذوالفقار احمد نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ع) عمر15سال اغواء ہو گئی۔تھانہ صدرواہ کو عدنان رئوف قاضی نے بتایاکہ اس کی بیوی اپنی ہمشیرہ کے گھر بہارہ کہو دونوں بیٹیوں کے ہمراہ گئی مگر وہاں نہ پہنچی ۔تھانہ صدربیرونی کوفیصل نذیر نے بتایاکہ اس کی بیوی کو عمران بٹ اور اس کے بھائی اغواء کر کے لے گئے ۔تھانہ کہوٹہ کو فیض الرحما ن نے بتایاکہ اس کی17سالہ بیٹی (ن) بی بی گھر سے 80ہزار روپے، طلائی زیورات وزنی 6 تولے لے کر غائب ہوگئی، اسےذیشان عرف شانی نے نامعلوم اشخاص کے ہمراہ اغوا کر لیا ۔تھانہ کلرسیداں کو شا ہد محمود نے بتایاکہ اس کی بیوی (گ)کو شیخ وقار 3 افراد کے ہمراہ زبردستی گن پوائنٹ پر اغواکرکے لے گیا ۔گھرسے طلائی زیورات 10 تولے اور تین لاکھ روپے بھی غائب ہیں ۔تھانہ مری کو مناظر حسین نے بتایاکہ اس کی بیٹی(الف)بی بی عمر 21سال کو وقاص اور اسکا بھائی ذیشان اغواکرکے لے گئے۔
تازہ ترین