• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی پر 27افراد گرفتار ،19دکانیں سر بمہر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بدھ کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب27 افراد کو گرفتار کرلیا ۔19دکانیں سیل کر د ی گئی ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر ایک لاکھ24 ہزار400روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ دریں اثناء اے سی انڈسٹریل ایریا نے محکمہ خوراک اور مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ مل کر سبزی منڈی I-11 اسلام آباد میں دالوں ، چینی اور سبزیوں کے نرخوں کا تھوک فروشوں سے معائنہ کیا۔خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور تنبیہ کی گئی۔ عارضی تجاوزات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو روکنے والی بھاری گاڑیاں بھی ہٹا دی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید