• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر سپیس کو پاکستانی صارفین کیلئےمحفوظ جگہ بنائینگے ،ڈی جی ایف آئی اے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈی جی ایف آئی اے ثناللہ عباسی نے کہاہے کہ حکومت ایف آئی اے کو وسائل فراہم کر رہی ہے،سائبر کرائمز میں فراڈ اور پورنو گرافی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، سائبر سپیس ایک نئی دنیا ہے،سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ تر نوجوان نسل کر رہی ہے،سائبر سپیس کے ساتھ بھی انسان کا سماجی کنٹریکٹ ہے،ہر شخص کو سائبر سپیس میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا،زیادہ ترجرائم بچوں اور خواتین کے خلاف ہیں۔سائبر صارفین کے لیے رہنما خطوط" کتابچے کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے سائبر سپیس کو پاکستانی صارفین کے لیے محفوظ جگہ بنانے کے ایف آئی اے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر عمار جعفری ،بیرسٹر محمد سرور خان ،ڈاکٹر ضیاء القیوم ، ڈاکٹر زنیرہ جلیل ،مسٹر محی الدین وانی ،سدرہ ارشاد اور شاہد اعوان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین