• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایچ میں ڈینگی سیرو ٹائپنگ ٹیسٹ لیب قائم کرنےکافیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) حکومت نے شہر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ) میں ڈینگی سیرو ٹائپنگ ٹیسٹ لیب ترجیحی بنیادوں پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیبارٹری جلد کام شروع کردے گی جس کیلئے پی سی آر مشین، دیگر آلات، ڈسپوز ایبل سامان، ٹیسٹ کٹس وغیرہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن فراہم کرے گا۔اس بات کا انکشاف ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دو شفٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر 200 ٹیسٹ کئے جائینگے۔
تازہ ترین