• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی اور ہیمل فارماسیوٹیکل کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر پر سیمینار 16اکتوبر کو ہوگا

لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور ہیمل فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان بریسٹ کینسر کیا ہے، وجوہات۔ بچائو کا انعقاد 16اکتوبر 2021کو ہوگا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر ابوبکر شاہد (ڈائریکٹر انمول) کریں گے، حرف آغاز و حرف تشکرڈاکٹر عثمان امین بٹ ( ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ہیمل فارماسوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ) پیش کریں گے۔ماہرین کے پینل میں ڈاکٹر مصباح مسعود، ڈاکٹر منیب ناصر، ڈاکٹر عامر ہ شامی، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد، ڈاکٹر رب نواز میکن، ڈاکٹر عمران عبداللہ، ڈاکٹر نادیہ ساجد، ڈاکٹر رافعہ عثمان، ڈاکٹر فرخ راشد، ڈاکٹر عا ئشہ انیس، ڈاکٹر احمد فاروق، ڈاکٹر مدیحہ خان، ڈاکٹر ریحان عبداللہ، ڈاکٹر سعدیہ صادق، ڈاکٹر ثناء نعیم، ڈاکٹر وجیہہ انجم، ڈاکٹرنصرلاسلام شامل ہیں۔ میزبا نی کے فرائض واصف ناگی (صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سینئر ایڈیٹر ہیلتھ، ایجوکیشن، کرنٹ افیئرز و چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) سر انجام دیں گے۔
تازہ ترین