• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانامفتی محمودکےیوم وصال پرآج کی پشاور کانفرنس سیاست کانقشہ بدل دے گی ،مولاناامجدخان

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے سابق قائد مولانا مفتی محمود کا یوم وصال کے موقع پر ملک بھر میں آج تقریبات ہو ں گے مولانا محمد امجد خا ن کے مطابق سب سے بڑا اجتماع پشاور میں ہو رہا ہے جبکہ ملک بھر کی مساجد ومدارس میں قر آن خوانی کی تقریبات ہونگی مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ آج پشاور ہونے والی مفتی محمود کانفرنس ملکی سیا ست کا نقشہ بد ل دےگی جے یو آئی خیبر کے سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش اور حاجی عبد الجلیل جان نے بتا یا کہ کانفر نس جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن اہم خطاب کریں گے۔ اجتماع سے مولانا عبد الغفو حیدری ،حاجی اکرم خان درانی ،مولانا محمد امجد خان ،مولانا عطاء الرحمن ،مولانا اسعد محمود ،مولانا فضل علی حقانی ،مولانا لطف الرحمن سمیت جے یو آئی کے دیگر راہنما اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائد ین بھی خطاب کریں گے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ جمعیت اپنے اکابرین کے کارناموں پر فخر کرتی ہے ۔
تازہ ترین